شوکت ترین کی آڈیو لیک ،مفتاح اسماعیل پھٹ پڑے

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنماوں شوکت ترین، تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کی مبینہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے پریس کانفرنس میں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے، کیا پاکستان کا نام بدل کر بنی گالا رکھ دیں؟ ملک کے خلاف ان کی سازشیں آج عوام کے سامنے آگئیں، محسن لغاری کو ریاست کی فکر تھی، انھوں نے ریاست کے نقصان پر سوال کیا، اگرملک نہیں ہوگا توپی ٹی آئی بھی نہیں ہوگی،یہ لوگ پاکستان کو دیوالیہ پن پرلے گئے تھے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح نے کہا کہ کیا عمران خان پاکستان سے بڑے ہوگئے ہیں؟ اسد عمر اور تیمور جھگڑاکو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرم نہیں آئی؟ شوکت ترین اور تیمور جھگڑا سیاست سے مستعفی ہو جائیں۔ آڈیو کلپ میں صرف محسن لغاری نے ترین سے پوچھا کہ ، “سرکیا اس سے پاکستان کو نقصان تو نہیں ہو گا”۔
مفتاح اسماعیل نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں سب نے کہا کہ حکومت نہ لو، پاکستان کو بہت نقصان ہوچکا ہے،میں نے شہبازشریف کے پاس جا کرکہا کہ ’ یہ ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا ہوچکا ہے، ہمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ہوں گی، ریاست کے خلاف سازش کے شوکت ترین ماسٹرمائنڈ ہیں، ان لوگوں کو ملک کی کوئی پروا نہیں ہے، اسد عمر کو پریس کانفرنس میں جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے، عمران خان کے لیے ملک کو دباو¿ پر لگایا جارہا ہے، تیمورسلیم جھگڑا سیاست چھوڑیں اور گھر جائیں۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان کا نام بدل کر بنی گالا رکھ دیں، ملک کے خلاف ان کی سازشیں آج عوام کے سامنے آگئیں، محسن لغاری کو ریاست کی فکر تھی، انھوں نے ریاست کے نقصان پر سوال کیا۔ اگرملک نہیں ہوگا توپی ٹی آئی بھی نہیں ہوگی۔ یہ لوگ پاکستان کو دیوالیہ پن پرلے گئے تھے۔مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف کے ساتھ وہی پروگرام اٹھایا، جوعمران خان اور شوکت ترین طے کرکے گئے تھے، انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس آج بھی زیرو رکھا ہے، آج مجھ پرتنقید کی جاتی ہے لیکن دوسرا طریقہ کیا تھا؟ کیا شہباز شریف اپنی وزارت عظمیٰ میں ملک دیوالیہ ہونے دیتے، انہوں نے پی ٹی آئی کو چارٹرآف اکانومی کی پیشکش کی تھی جسے مستردکردیا گیا۔ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو طنزکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقتدارمیں آ کر ایسا کیا کردیا، 10 سال میں کےپی میں سوائے جھوٹ بولنے کے کیا کیا؟صوبے میں ایک ایسا ہسپتال ، سکول دکھادیں جہاں اچھا علاج اوراچھی تعلیم فراہم کی جاتی ہو، یہ جھوٹ بولتے ہیں،میرے ملک کیخلاف سازش کی تمام حدیں پار کردی گئیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو خط مجھے لکھا گیا وہ آئی ایم ایف کے پاس پہلے سے تھا، سیاست اس لیے نہیں کی جاتی کہ ملک کونقصان پہنچاو¿۔ آج ان کے اصل چہرے ملک کے سامنے آگئے ، ہم نے انہیں 60ارب روپے دیے تھے جبکہ گزشتہ بجٹ میں 13 ارب بچے ہوئے تھےجوخرچ ہی نہیں کیے گئے، فاٹا میں 34 ہزار 500 ملازمین تھے لیکن بغیربتائے 54 ہزار مزید بھرتیاں کرلی گئیں، 72 گھنٹے پہلے خط لکھتے ہیں اور آئی ایم ایف نمائندے کو بھی بھیج دیتے ہیں، آپ بتا رہے ہیں کہ فلڈ ہے تو کیا ہمیں نہیں پتہ، طے ہوگیا کہ خط صرف ڈیل سبو تاژ کرنے کے لیے لکھا گیا اور مفتاح اسماعیل سے قبل آئی ایم ایف کو بھیج دیا۔مفتاح نے وزیرخزانہ خیبرپختونخوا کے لیے مزید کہا کہ پیسے زبانی جمع کرچ پرنہیں نوٹس پردی جاتے ہیں،ساری بات کھل کرسامنے آگئی کہ عمران خان پرمقدمات ہیں تو آپ یہ کہتے ہیں یہ نہیں ہوسکتا کیونکہ عمران خان پاکستان سے بڑا آدمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں