اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت ،مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرا دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرا دی ،قومی اسمبلی کے پچاس آزاد ارکان کے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرا دیے ،کے پی اسمبلی کے بھی 60سے زائد ارکان نے بیان حلفی جمع کرا دیے ۔نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے کہا کہ چھینی گئی نشستیں واپس ملیںگی تو حکومت بنائیں گے ،پہلا کام بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہو گی ۔
![PTI SIC](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/PTI-SIC-940x480.jpg)