DC ON ECL

توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر کی معافی مسترد،بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی معافی کو مسترد کرتے ہوئے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر ڈی سی نے غیر مشروط معافی کی استدعا کی ،دوسرے شوکاز میں ڈی سی کی معافی کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ،عدالت نے ڈی سی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ،عدالت نے قرار دیا کہ آئیندہ ہفتے کیس کا فیصلہ سنائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج،درخواست گزار کو لاکھوں کا جرمانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں