کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست ،چیف جسٹس کا اظہار برہمی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے انٹرنیٹ بند کرنے کا کہا تھا ؟۔وکیل نے کہا کہ ہم نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ،جواب کیلئے مہلت دی جائے ،عدالتی احکامات سنجیدہ کیوں نہیں لیے جاتے ، ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر عہدے بانٹ لیا کریں ،جبران ناصر ایڈووکیٹ کی درخواست پر کیا جواب جمع کرایا ،ہم پوچھ رہے ہیں کہ انٹرنیٹ کیوں بند کیا ،اب ایسے نہیں چلے گا ،بہت تماشہ ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹر فیصل جاوید عدالت میں پیش،جج نے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے