sher afzal

”الیکشن کمیشن سے انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں “شیر افضل کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت الیکشن کمیشن سے انصاف ملنے کی امید بارے مایوس ہو گئے ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے انصاف کی امید کیسے کریں کہ ہم متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ فارم 45کے مطابق فیصلہ کیا جائے ،الیکشن کمیشن کے پاس بھی تو فارم 45موجود ہے وہ کیوں سامنے نہیں لا رہا ،کل رات پی ڈی ایم کا ٹولہ بیٹھا جو کچھ کر رہا تھا یہی اس کی اصل حقیقت ہے ،یہ لوگ مل کر ملک کو کھانا چاہتے ہیں ،پنجاب کیلئے نامزد وزیر اعلیٰ مریم خود ایک ہاری ہوئی امیدوار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شبلی فراز کی بھی پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں