لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ۔
قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیل کر 154رنز کا ٹارگٹ دیا جو کراچی کنگز نے صرف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔کپتان بابر اعظم کے 72اور پاویل کے 39رنز بھی پشاور زلمی کو شکست سے نہ بچا سکے ،میر حمزہ اور حسن علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی