اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریٹائرڈ اور مستعفی ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی جاری رکھنے کیلئے حکومتی اپیل منظور ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چار ایک کی بنیاد پر فیصلہ جاری کیا ،جسٹس حسن اظہر رضوی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ۔لارجر بینچ کے مختصر فیصلے میں قرار دیا گیا کہ جج کیخلاف کارروائی استعفے یا ریٹائرمنٹ کی بنیاد پر ختم نہیں ہو گی ،کارروائی ختم کرنے کا اختیار صرف سپریم جوڈیشل کونسل کے پاس ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں : منہ پھٹ سوشل میڈیا کا گلا دبانے کی تیاری5،رکنی جے آئی ٹی قائم کرنے کی منظوری