اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ڈاکوﺅں سے بات کرنے کا مطلب انہیں تسلیم کرنا ہے ،ہم ڈاکوﺅں سے کسی صورت بات نہیں کرینگے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارم 45رزلٹ ہوتا ہے جبکہ فارم47 اور 49سٹیٹمنٹ ہوتی ہے،سٹیٹمنٹ میں ایک سخص کی بدنیتی بھی شامل ہو سکتی ہے ،این اے 47کے آر او نے فارم 45کے برعکس نتیجہ دیا ۔
![shoab shaheen](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/shoab-shaheen-1-940x480.jpg)