3 murder

رشتہ کے تنازع پر2گروپوں میں جھگڑا ،3افراد قتل

شکار پور (مانیٹرنگ ڈیسک) رشتہ کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ،3افراد قتل ۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ شکار پور میں ہمایوں تھا نہ کی حدود میں پیش آیا جہاں دو گرپوں نے رشتہ کے تنازع پر ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ،لڑائی میں تین افراد مارے گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ۔پولیس نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ،علاقہ میں کشیدگی جاری ،پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : دھاندلی کا دھماکہ کرنے والے کمشنر کا بیان ریکارڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں