راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پنجاب میں رانی چوری کے مینڈیٹ پر حکم چلا رہی ہے ،ملک سے یہ کھلواڑ بند کیا جائے ،اس سے صرف تباہی آئے گی ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بہت ہو چکا ہے،عوام کی رائے کی توہین کرینگے تو ملک کیسے آگے بڑھے گا ،عمران خان سے ملنے کیلئے آیاہوں ،ملک بھر میں تحریک شروع ہو چکی ہے ،پنجاب میں جس طرح سے حکومت بنا رہے ہیں یہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے ،اس طرح سے ملک نہیں چل سکتے ،سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے پنجاب اور سندھ جاﺅں گا ۔
یہ بھی پڑھیں : اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری