اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جیل انتظامیہ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ،جیل انتظامیہ کی جانب سے موقف پیش کیا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کیا جا سکتا ،جیل میں جگہ کم ہے 250خواتین پہلے ہی قید ہیں ۔چیف کمشنر اسلام آباد نے تاحال اپنا جواب جمع نہیں کرایا ،عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب کیلئے دو ہفتے کی مہلت دیدی ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا 3مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان