لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ادویہ ساز کمپنیوں نے عدالتی حکم کے باوجود جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ادویہ ساز کمپنیوں کو دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے کے اختیا ر کو معطل کر دیا تھا ،اس کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،جان بچانے والی 146ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
![medicine companies](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/medicine-companies-940x480.jpg)