لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے پنجاب میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے وزارتیں لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے جنوبی پنجاب سے منتخب ارکان اسمبلی نے قیادت سے صوبے میں وزارتیں لینے کا مطالبہ کر دیا ہے،ان کا موقف ہے کہ اگر وزارت نہ ملی تو کام کیسے ہونگے اور پارٹی کو کیسے صوبائی سطح پر مضبوط بنایا جا سکے گا ۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کو الیکشن میں صرف جنوبی پنجاب سے ہی کامیابی ملی ہے ،وسطی پنجاب میں ان کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکا ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کی پنجاب میں نئی حکمت عملی،مخصوص نشستیں نہ ملنے پر اجلاس کا بائیکاٹ