sher afzal

اپوزیشن میں بیٹھے تو شہباز شریف کا برا وقت ہو گا،عوامی حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،شیر افضل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنے پر مجبور کیا تو ان کو بھاری قیمت چکانا ہو گی ،بشریٰ بی بی کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ جیل کا رویہ انتہائی ناروا ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سن لے ہم اپوزیشن میں ہوئے تو وہ شیروں کی کچھار میں ہو گا ،ایک لقمہ بھی کھائے گا تو اس کا حساب لینگے ،ہم انکو پاکستان کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پرامن جدوجہد کرنی ہے ،آج عدالت کی اجازت کے باوجود سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے نامناسب رویہ اپنایا اور ملاقات نہیں کرنے دی ،اس شخص کا بشریٰ بی بی کے ساتھ سلوک بھی ناروا ہے ،ان کو ایک کمرے تک محدود کر رکھا ہے ،غیر معیاری کھانا دیا جاتا ہے ،ان کی صحت بہت خراب ہے ،توہین کی جاتی ہے ،اس سب کا مقصد عمران خان کو ذہنی طور پر پریشان کرنا ہے ،دو ہفتے سے میاں بیوی کی ملاقات بھی نہیںہونے دی گئی ،ہم اس سلسلہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا 3مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں