imran khan letter

”رات کے اندھیرے میں مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا“عمران خان کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا اعلان

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو خط جاری کیا جائے گا دوسری طرف اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملتا ہے تو پھر اس قرض کو واپس کون کرے گا؟اس قرض سے تو غربت مزید بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن میں بیٹھے تو شہباز شریف کا برا وقت ہو گا،عوامی حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،شیر افضل
پاکستان ٹائم کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب شفاف الیکشن کا انعقاد ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں جو کھیل کھیلا گیا وہ سب کے سامنے ہے،رات کے اندھیرے میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،ا سکے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت غیر آئینی ہو گی،آئی ایم ایف یا کوئی عالمی ادارہ اگر ایسا دیکھتا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو وہ اس ملک کو قرض نہیں دے سکتا،ایسی حکومت جس کو عوام کا اعتماد حاصل نہ ہو وہ قرض کی ادائیگی میں ناکام رہے گی،جہاں جمہوریت نہیں وہاں عالمی ادارے کام کرنا پسند نہیں کرتے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں ہم واضح طور پر کہیں گے کہ اگر آئی ایم ایف نے پاکستان سے بات چیت کرنی ہے تو پہلے وہ یہ واضح کر دے کہ جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے،ان حلقوں کا آڈٹ ہو،ایک آزاد آڈٹ ٹیم بیٹھے،الیکشن کمیشن نہیں،یہ آڈٹ ٹیم اگر سپریم کورٹ کی سربراہی کے تحت بنائی جائے تو بہت اچھا ہے لیکن اس میں عدلیہ کا حصہ ضرور ہو اور آڈٹ کے بعد وہ فیصلہ کرے کہ جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے اور وہاں جو جو امیدوار جیتے ہیں ان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرے،اس کے بعد آئی ایم ایف آگے کوئی بات چیت کرے،اگر آڈٹ نہیں ہوتا یہ جو دھاندلی ہے اسے ختم نہیں کیا جاتا تو پھر آئی ایم ایف کا قرضہ دینے کا کوئی بھی اقدام پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

دوسری طرف اڈالہ جیل میں قائم عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے،آج خط چلا گیا ہو گا،وہ خط اس لیے لکھا ہے کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو واپس کون کرے گا؟اس قرض سے غربت بڑھے گی،جب تک سرمایہ کاری نہ آئی قرض بڑھتا جائے گا،سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا،عدالتیں،نیب سب کچھ تباہ کیا گیا تا کہ نواز شریف کو سلیکٹ کر سکیں،نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گی،اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے ہیں، کمشنر پنڈی کو اٹھا کر تشدد کیا گیا،ویگو ڈالا اٹھا کر لے گیا اور اب اس کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں