اسلام آبد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کرسی بانٹ حکومت کی کوئی اہمیت یا افادیت نہیں ہے ،جمہوریت ہار رہی ہے ،ایک بار پھر آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کے فروغ کو کچل دیا گیا ۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ مسلسل دوسرا الیکشن بھی متنازع ہو تو اس پارلیمان کی کیا اہمیت ہو گی ،مرضی کے نمائیندے چنیں گے تو وہ عوام کے نمائیندے نہیں ہونگے ،اس الیکشن میں کرپشن کے 75سالہ ریکارڈ توڑ دیے گئے ۔