اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے پارٹی کے نئے چیئرمین کیلئے علی ظفر کو نامزد کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کے نئے چیئرمین کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی ظفر کے نام کی منظوری دیدی ہے ،عمر ایوب جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہونگے ،انٹرا پارٹی الیکشن 3مارچ کو ہونگے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرے گی ۔
![ali zafar](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/ali-zafar-2-940x480.jpg)