وہ محکمہ جس کی ٹیم کیلئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تین کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا

وہ محکمہ جس کی ٹیم کیلئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تین کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا

لاہور(نامہ نگار) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی آئی ٹی بی کی ٹیم کے لیے تینکروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیااوراس موقع پر انہوں نے کہا کہ 13ماہ میں پی آئی ٹی بی نے استعداد سے بڑھ کر ڈلیور کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے صرف دوہفتے کے کم وقت میں سافٹ ویئر بنایا۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی الوداعی ملاقاتیں شروع ہوچکی ہیں جبکہ انہوں نے کابینہ کا بھی الوداعی اجلاس کل وزیراعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں بلالیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں