اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کو نسل کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج ہو گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ سنی اتحاد کو نسل کو مخصوص نشستیں دی جائیں گی یا نہیں ۔یاد رہے کہ اصل میں یہ نشستیں تحریک انصاف کی ہیں جومخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل میں ضم ہوئی ہے ۔