اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیر افضل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کے نتائج میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جا رہا ہوں، پٹیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمشنر کی تقرری کو بھی چیلنج کروں گا ،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں“الیکشن کمیشن آج حتمی فیصلہ کرے گا