نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے کسانوں کا ”دہلی چلو مارچ “ 11روز بھی جاری ،تشدد سے ایک کسان کی ہلاکت ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کسانوں کا احتجاج نریندر مودی کیلئے درد سر بن چکا ہے ،کسانوں کی مزید بیس تنظیموں نے بھی احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔بھارتی اپوزیشن نے بھی کسانوں سے بات نہ کرنے پر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،ہریانہ پولیس کے تشدد سے ایک کسان کی ہلاکت کے باعث کسانوں میں غم و غصے کی نئی لہر دوڑ چکی ہے اور انہوں نے کسی صورت پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : شادی کے تین دن بعد نیا نویلا جوڑا اسرائیلی بمباری میں شہید