پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش پر پشاور ہائیکورٹ کے سخت ریمارکس ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسلم اقبال کی جانب سے پنجاب پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ پنجاب پولیس نے یہاں تماشا بنایا ہوا ہے ،پولیس کا ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے کا قانونی طریقہ کار ہوتا ہے ،پنجاب پولیس اگر بغیر اجازت یہاں گرفتاری کیلئے آئے تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے ۔کیس کی سماعت 14مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست