ishaq dar

عمران خان کے خط کی کوئی اہمیت نہیں،آئی ایم ایف سے ڈیل ضرورہو گی ،اسحاق ڈار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کا آئی ایم ایف سے ڈیل پر کوئی اثر نہیں ہو گا ،آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت مکمل ہو چکی ،بانی تحریک انصاف کے خط کی کوئی اہمیت نہیں ہے ،وہ ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ،آئیندہ وزیر خزانہ کا فیصلہ پارٹی قائدین کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”پنجاب پولیس نے یہاں تماشہ لگا رکھا ہے “پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل کے سخت ریمارکس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں