arif alvi

صدر عارف علوی کی کرتار پور آمد،میوزیم ،لنگر خانے کا معائنہ ،انتظامات کی تعریف

شکر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کا دورہ کرتار پور ،میوزیم ،لنگر خانے کا معائنہ کیا ،عمدہ انتظامات پر انتظامیہ کو سراہا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر عارف علوی نے کرتار پور میں یاتریوں کیلئے عمدہ انتظامات کی تعریف کی ،انہیں سکھ مذہب اور کرتار پور کی تاریخ پر بریفنگ دی گئی ۔صدر مملکت نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ کرتار پور راہداری امن کی علامت ہے ،پاکستان نے اس کے ذریعے دنیا کو امن کا پیغام دیا ،بین المذاہب ہم آہنگی کے اقدامات سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : غریب مکاﺅ مہم پر عمل کامیابی سے جاری،بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں