عمران خان کا خط اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی دعوت،رضا ربانی نے بھی خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے کو لکھے جانے والے خط پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت قرار دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو ممکنہ خط پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی براہ راست دعوت ہے۔سینیٹر ربانی نے کہا کہ اس قبل پی ٹی آئی کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ آئی ایم ایف کو کہیں کہ وہ اپنے صوبوں میں معاہدے کا اطلاق نہیں کر سکتے،خاص طور پر جب یہ واضح ہو گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی عالمی مالیاتی ایجنسی کو پاکستان کہ اندورنی معاملات میں دخل اندازی کا حق نا ہے،پاکستان ایک خود مختار ملک ہے نہ کہ ایک بے بس ریاست۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں