کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم حکومت کا حصہ ہونگے نہ وزارتیں لینگے، کرپشن کے معاملہ پر سختی سے کام لینا ہو گا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے پاس جو وسائل ہیں ان بارے یقینی بنانا ہے کہ ان کا استعمال ٹھیک ہو،قوم پرستوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے ورکنگ ریلیشن بنائے جائیں،ایسا کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،اپوزیشن کا کام ہے کہ جائز تنقید کریں،پالیسی میں خامی کی نشاندہی کریں،اپوزیشن ٹھیک کردار ادا کرے تو ہماری پالیسیز میں بھی بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی ایک بار پھر بازی لے گئی،اقلیتی رکن کوڈپٹی سپیکرسندھ بنانے کا فیصلہ