کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ،متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں آج حلف برداری تقریب کا انعقاد ہونا ہے ،اس سے قبل جی ڈی اے اور دیگر اتحادی جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں اسمبلی کے باہر اکٹھے ہو گئے ،پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا اور متعدد کو گرفتار کر لیا تاہم کارکن پیچھے ہٹنے پر تیا رنظر نہیں آرہے ۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے بھی امیدوار نامزد کردیئے