کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کو جانے والی تمام شاہرات بلاک کر دی گئیں ،احتجاجی مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ،متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں۔جے یو آئی کے قافلے کو روکے جانے پر مظاہرین نے کراچی حیدر آباد موٹر وے پر دھرنا دیدیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے بھی امیدوار نامزد کردیئے