کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے احتجاج کریں ہم حلف اٹھائیں گے ۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد شاہ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پی پی سندھ سے اکثریت حاصل کرے گی ،ہمارے ساتھ جو الیکشن میں زیادتی ہوئی اس بارے بھی آگاہ کروں گا ،ایک ایک نشست بارے بتائیں گے کہ کیسے ملی اور کیوں ہماری نشستیں کم ہوئیں ،احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ اسمبلی کے باہرسڑکیں بلاک،مظاہرین ریڈ زون میں داخل ،حالات کشیدہ