rashid somro

کس قانون کے تحت شہر داخل ہونے سے روکا گیا،پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ،سومرو کا دھرنے سے خطاب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے رہنما راشد سومرو نے کہا ہے کہ کس قانون کے تحت ہمیں کراچی جانے سے روکا گیا ہے ،پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے ۔
راشد سومرو کے قافلے کو کراچی میں داخلے سے روکا گیا تو انہوں نے وہیں دھرنا دیدیا ،دھرنے کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ بتائیں کہ کس قانون کے تحت ہمیں شہر داخل ہونے سے روکا گیا ہے ،ہم دھاندلی سے وجود میں آنے والی غیر قانونی حکومت کیخلاف پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں جو ہمارا جمہوری حق ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”احتجاج روکنے کیلئے پورے شہر کو یرغمال بنا لیا “سردار عبدالرحیم کی میڈیاسے گفتگو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں