کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میدان جنگ میں تبدیل ،ٹریفک جام ،پروازیں تاخیر کا شکار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی تمام شاہراہوں پر جی ڈی اے ،جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں جاری ہیں ،پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کر رہی ہے جبکہ جواب میں پتھراﺅ کیا جا رہا ہے ،متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔شہر بھر میں ٹریفک جام ہے جس کی وجہ سے ائیرپورٹ جانے والے مسافر وہاں پہنچنے سے قاصر ہیں ،ان حالات میںمتعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس اورجے یو آئی کارکنوں میں جھڑپ،آنسو گیس شیلنگ کے جواب میں پتھراﺅ