کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پریس کلب میں اپوزیشن رہنماﺅںکا مشترکہ اجلاس ،آئیندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم ،تحریک انصاف کے حلیم عادل اور جی ڈی اے کے صفدر عباسی اور سردار عبد الرحیم شریک ہوئے ۔اپوزیشن رہنماﺅں نے دن بھر کی صورتحال اور آئیندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی ۔یاد رہے کہ آج دن بھر کراچی کی سڑکوںپر اپوزیشن کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ،متعدد کارکن زخمی ہوئے اور درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : احتجاج کے دوران حملہ میں راشد سومرو زخمی