کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کاآج کا احتجاج اور دھرنے ختم کرنے اعلان ،اگلے احتجاج کی تاریخ دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جی ڈی اے ،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے مشترکہ اجلاس کے بعد آج کا احتجاج اور دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،اپوزیشن رہنماﺅں نے آئیندہ 27مارچ کو سندھ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان بھی کر دیا ۔امیر جماعت کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ 27فروری کو بھرپور احتجاج ہو گا ،پرامن مزاحمت ہماری کامیابی کی دلیل ہو گی ،قبضہ مافیا سے پورے صوبے کو نجات دلائینگے ۔صفدر عباسی نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا یہ برترین مثال ہے ،بہنوں اور بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ،مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ منگل کو یوم سیاہ منایا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : احتجاج کے دوران حملہ میں راشد سومرو زخمی