حارث روف پی ایس ایل9 سے باہر

حارث روف پی ایس ایل9 سے باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بالر حارث روف انجری کے باعث پی ایس ایل9 سے باہر ہوگئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق لاہور قلندرز کے مطابق حارث روف کو صحت یاب ہونے کیلئے 4 سے 6 ہفتے درکار ہیں، حارث روف پاکستان کا اثاثہ ہیں ،جلد کھیلا کر نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔یاد رہے لاہور قلندرز کی ٹیم رواں سیزن میں اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے اور چاروں میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز نے تصدیق کی ہے کہ انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں ایڈیشن سے باہر ہوگئے ہیں۔انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے اولی اسٹون کی جگہ فرنچائز متبادل کھلاڑی کیلئے درخواست دے گی۔انگلش کرکٹر 20 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ چوتھے اوور کی بقیہ دو گیندیں بھی مکمل نہیں کرواسکے تھے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں