”ن لیگ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کرے “ شوکت ترین پھٹ پڑے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں اس سے جمہوریت کو نقصان ہو گا،تمام سیاسی جماعتوں کو کہتا ہوں غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں، کہا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاز کرنے کی کوشش کی گئی، اب یہ لوگ کہتے ہیں شوکت ترین غدارہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے اپنے گریبان میں دیکھیں انہوں نے کیا کیا؟ ہم اپنے پیسے خود اپنے عوام پر خرچ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے ٹیلی تھون سے جو رقم اکٹھی کی وہ ملک بھر کے متاثرین میں تقسیم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کے والد نے برطانوی جیل میں قید کاٹی تو بیٹا کیسے غدار ہوا؟ شوکت ترین تھائی لینڈ سے 50 لاکھ مہینے کی تنخواہ چھوڑ کے پاکستان آیا تھا،شوکت ترین نے ساتواں این ایف سی ایوارڈ کرایا لیکن اس وقت تو غدار نہیں تھا،ن لیگ والوں کو کہنا چاہتا ہوں غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں کیونکہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے سے جمہوریت کو نقصان ہو گا،، شاہد خاقان عباسی کو یاد دلادوں کہ ملیشیا کی کمپنی کے معاملے میں مجھے فریق بنایا گیا اور میں اپنے خرچے پر ملیشیا گیا جہاں بیان دیا تو معاملہ حل ہوا،شاہد خاقان عباسی کو بتانا چاہتا ہوں شوکت ترین غدار نہیں ہے،ہم پر الزامات لگائے جارہے ہیں،، ہمارا مقصد اپنے پیسے اپنے لوگوں پر خرچ کرنا ہے،آئی ایم ایف کے معاملے پر کبھی اپوزیشن کو غدار نہیں کہا، ڈالر کی قدر پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہے،گیس چارجز بڑھنے جا رہے ہیں، بجٹ پیش کرتے وقت کہا گیا مہنگائی ساڑھے 11 فیصد ہوگی، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ آپ نے آڈیو لیک کرنی تھی تو پہلے کر دیتے، آڈیو ٹیپ کے ذریعے سے پی ٹی آئی کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ ٹیلی فون پر پرائیویٹ گفتگو ٹیپ کرنے کا عمل غیرقانونی ہے۔ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں