لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سنی اتحا د کونسل کے ارکان نے اسمبلی اجلاس کا دو بار بائیکاٹ کیا اور اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے ۔سنی اتحاد کے نامزد امیدوار وزیراعلیٰ رانا آفتاب نے کہا کہ آج کے وزیراعلیٰ کے الیکشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیںہے ،ہمارے ارکان گرفتاری کے خدشے پر باہر کھڑے ہیں ،آج ہمارے ارکان کی تعداد پوری تھی ،رولز آف پروسیجر میں ہے کہ خلاف آئین کوئی چیز ہو تو اس پربات کر سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : نگران وزیراعلیٰ اور وزیر صحت میں جھگڑا،آخری اجلاس میں تو تو میں میں اور ہاتھا پائی