اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس 29فروری کو طلب کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے اجلاس کی سمری مسترد کرنے کے بعد حکومت نے ایک اور متبادل آئینی راستہ نکال لیا ،اجلاس آئین کے آرٹیکل 91کی شق 2کے تحت سپیکر پرویز اشرف نے طلب کر لیا ،اجلاس 29فروری کو صبح دس بجے طلب کر لیا گیا ہے ۔الیکشن کے بعد 29فروری تک قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جانا آئینی حوالے سے ضروری تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ”پہلے خواتین اور اقلیتی نشستوں کو مکمل کریں “صدرعلوی ڈٹ گئے، اجلاس سمری واپس بھیج دی