وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی مریم نواز کا تھانے پر چھاپہ

وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی مریم نواز کا تھانے پر چھاپہ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد مریم نواز لاہور کے تھانہ شالیمار جا پہنچیں جہاں انہوں نے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی مریم نواز نے عوامی فلاح و بہبود کیلئےاقدامات شروع کردیے ہیں، تھانہ شالیمار کے دورے کے موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انہیں فرنٹ ڈیسک میں درج شکایات اور ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں