کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد مارے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ناظم آباد میں ایک ضعیف العمر شخص کو نماز فجر کی ادائیگی کیلئے جاتے ہوئے فائرنگ کر کے مار ڈالا گیا ،نیو کراچی میں شفیق موڑ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ،کورنگی میں ایک شخص کو گھر میں گھس کر گولیاں ماری گئیں ،پرانی سبزی منڈی کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ۔فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں فائرنگ ،1قتل