گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) 26گھنٹے جاری بارش نے گوادر کو ڈبو دیا ،درجنوں مکانات گر گئے ،مواصلاتی نظام تباہ،الرٹ جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گوادر میں 168ملی میٹر تک بارش ہوئی ،بارش کے باعث درجنوں مکانات گر گئے ،بجلی اور مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا ،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،تیز ہواﺅں میں کئی کشتیاں آپس میں ٹکرا کر ٹوٹ پھوٹ گئیں ،پی ڈی ایم اے کا مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ۔سینیٹر کہدہ بابر نے گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ،شہباز شریف نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : امیر زادوں کی گاڑیوں کی ریس،فٹ پاتھ پر سوئے متعدد غریب روند ڈالے ،2ہلاک