اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ بلوچ طلبا کیس میں نگران وزیراعظم کا جسٹس محسن اختر کیانی سے دلچسپ مکالمہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انواز الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم آئین کے اندر رہ کر کام کر رہے ہیں ،بلوچستان میں مسلح شورش کا سامنا ہے ،جبری گمشدگی کے معاملے پر پوری ریاست کو ملزم بنانا درست نہیں ہے ،یو این کا بھی طریقہ کار ہے وہ پوچھتے ہیں کہ کون لاپتہ ہوا ،وہ پوچھتے ہیں” آپ جسٹس محسن کیانی ہیں آپ لاپتہ ہو گئے ہیں“۔ اس پر جسٹس محسن نے کہا کہ” آپ مجھے بتا رہے ہیں کہ میں جبری لاپتہ ہو جاﺅں گا “۔کاکڑ نے کہا کہ میں مثال دے رہا ہوں ،میں انوار کا نام لے لیتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا