عمران خان اسلام آباد کی کال کب دیں گے؟شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) نے حکومت کےساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پرڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹراساو¿نڈ ہوگیا ہے، سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں، 5ستمبر بروز سوموار جسٹس امجد رفیق کی عدالت لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیلاب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کی ساکھ راکھ بنادی، لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے، جن منی لانڈرزکو اپنے لوگ چندہ دینے کوتیارنہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے؟لوگوں میں پیٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں، ستمبر ستمگرہوگا، سیلاب اترے گاتوعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں