اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کی کیس کی سماعت ،نیا انکشاف سامنے آ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر کے دلائل کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے سنی اتحاد کونسل کا خط بیرسٹر علی ظفر کو دے کر کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے 26 فروری کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور کہا ہم جنرل الیکشن نہیں لڑے نا ہی مخصوص نشستیں چاہیئیں، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں چاہیئیں تو آپ کیوں ان کو مجبور کر رہے ہیں۔بیرسٹر علی ظفر نے خط سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو سنی اتحاد کونسل نے ایسے کسی خط کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا ۔