کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال کے بعد گورنر ٹیسوری کی بھی آڈیو لیک منظر عام پر آ گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آڈیو لیک ہوگئی جس میں وہ اعتراف کر رہے ہیں کہ الیکشن میں ہمیں ووٹ نہیں ملا۔ آڈیو لیک میں انہیں کہتے سناجا سکتا ہے کہ انتخابات 2024 میں ہمیں ووٹ نہیں ملا،پہلے ہمیں 7 سیٹیں ملی تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا،ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ تھے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں،ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہمارا ووٹر ناراض ہوگیا، ہم حکومت میں بھی شامل ہوگئے تو پھر ہمارا حشر اور برا ہونے والا ہے،وہ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں،ہمیں کچھ نہیں ملا۔ حکومت میں شامل ہونے کے بدلے وہ ہمیں صرف ایک وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دے رہے ہیں۔
![tessori audio leak](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/tessori-audio-leak-940x480.jpg)