PTI lawyers

”مخصوص نشستیں چھینی گئیں تو سپریم کورٹ جائینگے “تحریک انصاف کے وکلا پھٹ پڑے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ،آئین کے مطابق پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں میں سے حصہ دینا ہی ہو گا ،یہ کوئی خیرات نہیں ہمارا آئینی حق ہے ،اگر ہماری سیٹیں پی پی اور ن لیگ میں بانٹی گئیں تو سپریم کورٹ جائینگے ،سیٹیں چھینی گئیں تو اتنی بڑی آئین شکنی ہو گی کہ سینیٹ ،صدر اور دیگر تمام الیکشن متنازعہ ہو جائینگے ۔بیرسٹ گوہر نے کہا کہ علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے سامنے بہترین دلائل دیے ،اسمبلی اس وقت تک پوری نہیں ہو سکتی جب تک ممبران پورے نہ ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں