اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کے الیکشن کمیشن کو لکھے خط کا مخصوص نشستوں کے کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی ظفر نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے خط سیکشن 206کے جواب میں لکھا تھا ،خط میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ مخصوص نشستیں نہیں چاہیئں ،سیکشن 206کے جواب میں لکھے گئے خط کا کیس سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”مخصوص نشستیں چھینی گئیں تو سپریم کورٹ جائینگے “تحریک انصاف کے وکلا پھٹ پڑے