qaisra ilahi

قیصرہ الٰہی سپریم کورٹ پہنچ گئیں،این اے 64کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قیصرہ الٰہی نے این اے 64کے انتخابی نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ،عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابات میں کامیاب امیدوار قرار دیاجائے ،انتخابی نتیجہ فارم 45کے مطابق جاری کیا جائے اور غلط طور پر کامیاب قرار دیے گئے امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ،فارم 45کے مطابق قیصرہ الٰہی نے 161976ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار کو صرف 30721ووٹ ملے ،درخواست گزار کو فارم 47کی تیاری کے وقت آر او آفس میں نہیں جانے دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں