لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مہارانی کو کیا پتہ کہ غریب کے پاس کھانے کے بھی پیسے نہیں ہیں ،ملک میںکتنی غربت ہے ۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ رمضان پیکیج سے کام نہیں چلے گا ،رمضان کے بعد بھی لوگوں نے جینا ہے ،میں غربت کو جانتی ہوں کیونکہ میں نے 35سال سرکاری ہسپتال میں کام کیا ہے ،تین بار کے وزیراعظم کی بیٹی شدید دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمات،عمران خان،فیصل جاویدودیگر ملزمان بری