اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی تردید کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صاحبزادہ حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں میرے خط کو غلط طور پر پیش کیا گیا ،وہ خط جنرل الیکشن میں خواتین کے پانچ فیصد کوٹے کے حوالے سے تھا ،اس خط میں مخصوص نشستوں کے بارے میں بات نہیں کی گئی تھی ۔