اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے ارکان کا سپیکر اسمبلی کے ڈائس کے سامنے احتجاج ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان سپیکر کے ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور نعرے بازی اور احتجاج کرتے رہے ۔سپیکر بار بار انہیں اپنی نشستوں پر جانے کی تلقین کرتے رہے ۔انہیں دیکھ کر ن لیگ کے ارکان بھی ڈائس کے سامنے اکٹھے ہو گئے اور جواب میں نعرے لگاتے رہے ۔